8 اپریل، 2025، 9:00 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85797989
T T
0 Persons

لیبلز

غریب آبادی: ایران، چین اور روس کا سہ فریقی اجلاس تعمیری اور ثمربخش تھا

 تہران – ارنا – قانونی اور بین الاقوامی امور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ نے اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ ایران، چین اور روس کے نائب وزرائے خارجہ کے بیجنگ اجلاس میں ہونے والے سمجوتوں کے بعد  آج ( 8 اپریل 2025 کو) ماسکو میں تینوں ملکوں کے ماہرین کا اجلاس ہوا۔

ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزير خارجہ برائے قانونی و بین الاقوامی امور کاظم غریب آبادی نے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ما سکو اجلاس میں تینوں ملکوں کے ماہرین کے وفود نے ایٹمی مسئلے، پابندیوں کے خاتمے اورسلامتی کونسل کی قرار داد 2231 سے متعلق تازہ صورت حال کے تعلق سے اپنے نظریات اور تجاویز کا تبادلہ کیا اور قریبی سہ فریقی ہم آہنگی جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ ایران  نے سفارت  کاری کے تعلق سے اپنے عہد کی بنیاد پر سبھی متعلقہ فریقوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .